انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔
آل راؤنڈر عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ عامر جمال اگرچہ بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 10 رنز ہی بناسکے البتہ انہوں نے بولنگ کے شعبے میں دو اوورز میں 14 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آل راؤنڈر عامر جمال انگلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آج اپنا ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم آئیڈیل کھلاڑی ہیں، خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹر عامر جمال کو موقع دینا چاہیئے، عامر سے بولنگ اور بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ عامر جمال کس قسم کا کھلاڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔
عامر جمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔
قبل ازیں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اچھی اننگز لے کر چلے جبکہ عامر جمال نے اپنے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔