news
English

ایرون فنچ کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی

میگا ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جون کو ہوگا، جس میں میزبان ممالک میں سے ایک، امریکہ، کینیڈا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

ایرون فنچ کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی

ایرون فنچ نےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے آنے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سرِ فہرست رکھا ہے۔
کرکٹ کا میگا ایونٹ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جائے گا۔ 
اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ایرون فنچ، جنہوں نے 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، نے آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے اپنی اولین پسند میں شامل کیا۔ آئی سی سی کے میگا ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جون کو ہوگا، جس میں میزبان ممالک میں سے ایک، امریکہ، کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔ 
ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی۔ سپر ایٹ دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، اور ہر گروپ کی سب سے اوپر دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔  
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس:

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال