news
English

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز کا ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز کا ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی ویلیئرز نے دنیائے کرکٹ سے کنارا کشی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر بہت شاندار اور ناقابل یقین رہا ہے تاہم اب میں نے ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائر ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اس زبردست کھیل کے ہر پل سے لطف اٹھایا، لیکن اب 37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی۔

واضح رہے کہ2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر شروع کرنے والے اے بی ڈی ویلیئزر نے 114 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی ا فریقا کی نمائندگی کی۔