news

بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو ہرادیا

ابھیشیک شرما کی ریکارڈ سنچری کے ساتھ بھارت نے زمبابوے کو سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں شکست دی۔

بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو ہرادیا

بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو سو رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو سو رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابرکردی۔ 
میزبان ٹیم زمبابوے 235 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ بھارت کے ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے، ابھیشیک شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور7 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، رتو راج گائیکواڈ نے 77 اور رنکو سنگھ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 
زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسلے مادھیور 43 اور لیوک جونگوے 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے اویش خان اور مکیش کمار نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔