news
English

ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے،عابد علی

چٹاگانگ: قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔

ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے،عابد علی

عابد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے اب دوسرے ٹیسٹ کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔ کوشش ہے کہ ٹیسٹ چمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپر جائیں۔

عابد علی نے مزید کہا کہ یہ پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ ڈھاکا میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ کھیلنا ہے۔ کوشش ہوگی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم کو لے کر چلیں۔

پاکستانی بلے باز نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اعتماد سے کھیلے۔ ہم دونوں کا پلان یہی تھا کہ وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹھہرنا ہے۔ بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی غلطیاں بتاتے رہے جس سے پرفارمنس کو بہتر کرنے میں مدد ملی۔ مین آف دا میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔ مین آف دا میچ بننے کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کوجاتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد ملا ہے۔ پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی مگر دوسری میں نہ کرسکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔