پریزیڈنٹ ٹرافی: قومی کرکٹر عابد علی نے اپنی 28 ویں فرسٹ کلاس سنچری مکمل کی اور 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
قومی کرکٹر عابد علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے رائونڈر کے دوسرے دن یکے بعد دیگرے چار بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ کراچی میں ہونے والے میچز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فتح کے لیے کشمکش جاری رہی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کرنے والے بلے باز عابد علی نے اپنی 28 ویں فرسٹ کلاس سنچری بنائی اور 10,000 فرسٹ کلاس رنز بھی مکمل کیے۔
وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 55 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔ ان کے ساتھی کھلاڑی عمیر بن یوسف نے بھی سنچری بنائی۔ واپڈا کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری کے ساتھ اپنی ریڈ ہاٹ بیٹنگ فارم کو جاری رکھا۔ ان کے ساتھ محمد سعد سنچری اسکور کرنے والے چوتھے بلے باز تھے۔