news
English

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل

ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے، ابراراحمد کی شمولیت کی راہ ہموار۔

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل

بھارت میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل ہوگئی جب کہ زیادہ تبدیلیاں کرنے سے گریز کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم اور سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے، جس میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا، ایشیا
ءکپ میں ناکام رہنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے البتہ اسپنر ابرار احمد ریڈار پر آگئے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ ابرار احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ 
ایک رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابراعظم پیر کے روز بورڈ چیف ذکا
ء اشرف سے ملاقات کریں گے، دوسری جانب بورڈ چیف ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں اورکرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 
یہ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 سے 3 روز میں کیا جاسکتا ہے، انجری کے باعث قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ 
نسیم شاہ ایشیا
ءکپ کے دوران بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے تاہم بابراعظم کو امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈ کپ تک فٹ ہوجائیں گے۔