news
English

اے سی سی نے ویمنزایشیا کپ 2024 کے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق کردی

اس سال، ٹورنامنٹ میں توسیع کر کے آٹھ ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، جو 2022 کے ایڈیشن میں شامل سات ٹیموں سے زیادہ ہیں۔

اے سی سی نے ویمنزایشیا کپ 2024 کے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق کردی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے تازہ ترین شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو اب 19 جولائی سے 28 جولائی 2024 تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہوگا۔  
ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ آغاز میں، ہندوستان اپنے پہلے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف آمنے سامنے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں متحدہ عرب امارات اور نیپال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پچھلا ایڈیشن 2022 میں بنگلہ دیش میں ہوا تھا، جہاں بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر 2020 میں شیڈول تھا لیکن کورونا کے وبائی مرض کی وجہ سے اسے 2021 اور آخر کار 2022 تک ملتوی کر دیا گیاتھا۔ 
اس سال، ٹورنامنٹ میں توسیع کر کے آٹھ ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، جو کہ 2022 کے ایڈیشن میں شامل سات ٹیموں سے زیادہ ہیں۔ حصہ لینے والی ان ٹیموں میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا،متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، نیپال، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ 
ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور نیپال جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ میچوں کی ذمہ داری ریفریوں اور امپائرز کی ایک آل ویمن ٹیم کرے گی، جو پچھلے ایڈیشن سے جاری ہے۔ 
ویمنز ایشیا کپ کے بعد ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلہ دیش میں 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ 
مکمل شیڈول: 
19 جولائی یو اے ای بمقابلہ نیپال۔
19 جولائی بھارت بمقابلہ پاکستان۔    
20 جولائی ملائیشیا بمقابلہ تھائی لینڈ۔
20 جولائی سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش۔
21 جولائی ہندوستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات۔
21 جولائی پاکستان بمقابلہ نیپال۔
22 جولائی سری لنکا بمقابلہ ملائشیا۔
22 جولائی بنگلہ دیش بمقابلہ تھائی لینڈ۔
23 جولائی پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات۔
23 جولائی بھارت بمقابلہ نیپال۔
24 جولائی بنگلہ دیش بمقابلہ ملائیشیا۔
24 جولائی سری لنکا بمقابلہ تھائی لینڈ۔
26 جولائی سیمی فائنل 1۔
26 جولائی سیمی فائنل 2۔
28 جولائی فائنل۔