news
English

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد عباس اورایک اضافی اوپنر کھلائیں گے، اظہرعلی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو اوپنرز کھیلیں گے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں محمد عباس اورایک اضافی اوپنر کھلائیں گے، اظہرعلی تصویر: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ محمد عباس ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دو اوپنرز کھیلیں گے، میں خود نمبر تین پر بیٹنگ کروں گا۔ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل میچ سے قبل کریں گے، محمد عباس تجربہ کار اور ردھم میں ہیں، آسٹریلیا میں بولرز وکٹیں حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہے ہیں، اس روش کو بدلنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ نسیم شاہ نے اچھی اور بھرپور قوت کے ساتھ بولنگ کی، ابھی صرف 16 سال کے ہیں، ان کے جسم پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتے، محمد موسیٰ بھی باصلاحیت اور سپر فٹ ہیں، ڈیوڈ وارنر کو جلد آؤٹ کرنے کے لئے پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے کارگر ثابت نہیں ہوسکا۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پنک بال سے مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے سیشن خاص اہمیت کے حامل ہوں گے، اپنے گزشتہ دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا تھا، کوشش ہوگی کہ اس بار پھر بڑا سکور کروں۔