اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے آگاہ کیا کہ انکی اہلیہ کا سوائے انسٹاگرام کے اور کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے اپنی اہلیہ سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 25 نومبر کو امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹس پر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نت نئے اکائونٹس سے ڈاکٹر انمول محمود کے نام سے تصاویر اور خبریں پوسٹ کی جانے لگیں۔
امام الحق نے اب اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کردی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کے پاس سوائے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اور کوئی ٹوئٹر یا دوسری سوشل میڈیا آئی ڈی نہیں ہے۔
حال ہی میں رشہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹر امام الحق نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پریشانی کا اظار کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر امام الحق نے اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔
انہوں نے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں پر واضح کیا ہے کہ اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سوا اہلیہ کا کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 26 نومبر کو لاہور میں امام الحق اور انمول کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سابق کپتان سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ ولیمے کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی۔ بابر اعظم نے لکھا کہ ’زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر میں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔‘
واضح رہے کہ انمول محمود اور امام الحق کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ناروے میں ہونے والی مہندی کی رنگا رنگ تقریب سے ہوا تھا جس کے بعد قوالی نائٹ، بارات اور پھر ولیمے کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔