news
English

افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد انجری کے باعث ورلڈکپ سے آؤٹ

پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں محمد شہزاد کو ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی

افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد انجری کے باعث ورلڈکپ سے آؤٹ

 افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد کو ٹخنے کی انجری نے ورلڈکپ سے آؤٹ کردیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ اکرم علی خیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں محمد شہزاد کو ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی، انجری کے باوجود محمد شہزاد نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں شرکت کی جس سے تکلیف کی شدت میں اضافہ ہوا اور محمد شہزاد کو کرکٹ کے اس عالمی میلے سے باہر ہونا پڑا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وہ کھاتہ نہیں کھول پائے جب کہ سری لنکا کے خلاف صرف 7 رنز بناسکے تھے، شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے اکرم علی خیل اب تک صرف دو میچ ہی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔