news
English

ورلڈ کپ: افغانستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

 افغان ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

ورلڈ کپ: افغانستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ حشمت اللّٰہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ 
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اے سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ 
افغان اسکواڈ میں حشمت اللّٰہ شاہدی (کپتان) رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللّٰہ زادران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔ 
اے سی بی کے مطابق گلبدین نائب، شرف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ 
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ایونٹ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ افغان ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں افغانستان کا پاکستان سے مقابلہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔