news
English

افغان کرکٹ بورڈکی پاکستان اور یواے ای کے ساتھ یوتھ ٹرائی سیریزکی تجویز

اس اقدام پر آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا، جو اس ہفتے کولمبو میں ہوئی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈکی پاکستان اور یواے ای کے ساتھ یوتھ ٹرائی سیریزکی تجویز

افغانستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور پاکستان اور یو اے ای کے ساتھ سہ فریقی یوتھ سیریز پر گفتگو کی۔ اس اقدام پر آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا، جو اس ہفتے کولمبو میں ہوئی تھی۔ 
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سہ فریقی یوتھ سیریز کے انعقاد کے لئے بات چیت کی۔ 
اے سی بی ترجمان نے کہا کہ مجوزہ ٹرائی یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے ٹورز کے لئے بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل وائٹ بال سیریز کے لیے تین مختلف بورڈز سے بات ہوئی ہے۔
ترجمان افغانستان بورڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ وائٹ بال سیریز کیلئے امکانات پر بات کی ہے، امید ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے پیشرفت سامنے آئے گی۔،،