news
English

پاکستان کے خلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے افغانستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسکواڈ میں لیگ اسپنر راشد خان کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر ززئی، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز کے لئے شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہوگی جبکہ آئی سی سی نے تلوار حامد کو سیریز کے لئے میچ ریفری مقرر کردیا، انکا تعلق افغانستان کرکٹ بورڈ سے ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔