news
English

افغانستان کی پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کی یقین دہانی

افغان کرکٹ بورڈ نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔

افغانستان کی پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کی یقین دہانی

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔ 
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ 
میٹنگ کے دوران افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ 
انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔  
قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی تاہم اب افغان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔