news

شاہد آفریدی کی ایشیا کپ کےپاکستان میں انعقاد اور پاکستان کے بھارت جانے کی حمایت

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ہمارےکھلاڑی بھارت جاکر یہ پیغام دےسکتے ہیں کہ ہم کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی ایشیا کپ کےپاکستان میں انعقاد اور پاکستان کے بھارت جانے کی حمایت

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ کے مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہونے کی حمایت کی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ایشیا کپ کا انعقاد چاہے کہیں بھی ہو لیکن اب فیصلہ کرنے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کھیلنے کے لئے بھارت جانا چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی بھارت جاکر یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ ہم کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اور سیاسی معاملات کی کرکٹ میں دخل اندازی کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ کے میچز میں تمام تر توجہ کامیابی پر ہونی چاہیے۔ کھلاڑی سو فیصد محنت کریں باقی نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔