English

پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہونے کا امکان

آفریدی ٹی ٹین لیگ میں آئیکون پلیئر اور پختونز ٹیم  کی قیادت کیلیے تیار ہیں

PHOTO COURTESY: TWITTER/PSL

فرنچائز کی طرف سے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھنے پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کسی دوسری ٹیم کو جوائن کرنے کا سوچنے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آفریدی ٹی ٹین لیگ میں آئیکون پلیئر اور پختونز ٹیم  کی قیادت کیلیے تیار ہیں، دوسری جانب کراچی کنگز کی خواہش ہے کہ وہ صرف پی ایس ایل میں حصہ لیں، آل راؤنڈر نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

امکان یہی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلیے اپنا نام دے دیں گے، وہاں کیٹیگری کے مطابق کوئی بھی ٹیم انھیں منتخب کر سکے گی۔