news
English

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر اشعار میں جذبات کا اظہار

شاہد آفریدی کے بیٹی انشا آفریدی کی شادی قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر اشعار میں جذبات کا اظہار

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کردیا۔ 
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شئیر کردیں۔ 
پشت سے لی گئی تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پرجو اشعار شئیر کیے وہ یہ تھے۔

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے 
خصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے،، 
قومی ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی جس میں قومی کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی دیگر مہمانوں میں موجود تھے اور اس موقع پر بے حد خوش نظر آئے۔