news
English

کرس گیئل، آفریدی، یوراج ایک بارپھرایکشن میں دکھائی دیں گے! مگر کہاں؟  

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ کا باضابطہ آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔

کرس گیئل، آفریدی، یوراج ایک بارپھرایکشن میں دکھائی دیں گے! مگر کہاں؟  

سابق کرکٹر شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے نامور کرکٹرز ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز میچز میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔   
تفصیلات کے مطابق 4جولائی 2024 سے برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا پہلا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ہے۔ 
ٹورنامنٹ میں پاک، بھارت روایتی حریفوں کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے، اس میچ میں بھارت اور پاکستان کے سابق کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 
ایونٹ کا سیمی فائنلز 12 جولائی کو طے ہیں جبکہ ٹورنامںٹ کا فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ 

قبل ازیں گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔ 
ٹورنامنٹ کا شیڈول:

3 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

4 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

5 جولائی: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز

6 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ پاکستان

7 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ بمقابلہ پاکستان

8 جولائی بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

9 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان

10 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا

12 جولائی: پہلا و دوسرا سیمی فائنل

13 جولائی ایونٹ کا فائنل