news
English

انگلش کھلاڑیوں کے بعد کاگیسو ربادا نے بھی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا

آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے ایک ایک کرکے وطن واپس جا رہے ہیں۔

انگلش کھلاڑیوں کے بعد کاگیسو ربادا نے بھی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کچھ معمولی نوعیت کے طبی مسائل کے ساتھ آئی پی ایل سے وطن واپس آئے ہیں، لیکن توقع ہے کہ وہ پورےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 
منگل کےروز گوہاٹی میں میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران، پنجاب کنگز کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے تصدیق کی کہ ان کے تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو آئی پی ایل 2024 کے بقیہ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے، جس سے اسکواڈ میں اثرانگیز کھلاڑیوں کی مزید کمی ہو رہی ہے۔  
انگلینڈ اور پنجاب کنگز کے لیے کھیلنے والے لیام لیونگ اسٹون بھی اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے گھٹنے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے شیڈول سے پہلے ہندوستان سے روانہ ہوگئے۔ 
دوسری جانب آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے آہستہ آہستہ وطن واپسی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ 
دہلی کیپٹلز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح کے بعد، ول جیکس اور ریس ٹوپلے بھی واپس یوکے چلے گئےتھے، جب کہ جوس بٹلر نے پی کے بی ایس کے خلاف میچ سے پہلے راجستھان رائلز کے کیمپ کو خیرباد کہہ دیا۔ 
معین علی، جونی بیئرسٹو، سیم کرن اور فل سالٹ جیسے دیگر کھلاڑی اس ہفتے بھارت سے روانہ ہونے والے ہیں، ان کا مقصد ہفتے کے آخر تک انگلش پلیئنگ اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونا ہے۔ 
انگلینڈ کی ٹیم 22 مئی کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل لیڈز میں دوبارہ منظم ہوگی۔ 
یہاں غور طلب ہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 22 مئی سے چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔ فی الحال انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے والے انگلیش پلیئرز سیریز کے لیے وقت پر واپس وطن پہنچیں گے۔ 
پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ: 

جوس بٹلر(کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ۔