news
English

ورلڈکپ: آکاش چوپڑا نے ٹاپ 4 ٹیموں سے ’پاکستان‘ کو باہر نکال دیا

معروف بھارتی کمنٹیٰٹر کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل۔

ورلڈکپ: آکاش چوپڑا نے ٹاپ 4 ٹیموں سے ’پاکستان‘ کو باہر نکال دیا

روایتی حریف کے خلاف بدترین شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو باہر کردیا۔ 
بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اگست میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل کیا تھا تاہم اب ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے گرین شرٹس کو نکال دیا ہے۔
 
سابق کرکٹر نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں کسی ایک ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو میرے لیے حیرانی کی بات ہوگی۔ 
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں، 2 میچز میں گرین شرٹس کو کامیابی نصیب ہوئی جبکہ روایتی حریف کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔