news
English

انسٹاگرام کے بعد اعظم خان کو فوڈ ڈیلیوری ایپس بھی ڈیلیٹ کردینی چاہئیں

اعظم خان اپنی کھیلی گئی آخری چھ اننگز میں تین بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام کے بعد اعظم خان کو فوڈ ڈیلیوری ایپس بھی ڈیلیٹ کردینی چاہئیں

ٹیم پاکستان کے وکٹ کیپر اعظم خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہوئی تھیں کہ یہ اقدام ان کی فٹنس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب پر مداحوں کی تنقید کے جواب میں سامنے آیا ہے تاہم اب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے بعد اعظم خان کو اب اپنے فون سے فوڈ ڈیلیوری ایپس کو بھی ڈیلیٹ کر دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ اعظم خان اپنی کھیلی گئی آخری چھ اننگز میں تین بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز امریکا کے خلاف اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے تنقید کرنے والے ایک مداح کو بھی غصے سے گھورتے ہوئے پائے گئے۔