news
English

 پونٹنگ اور فلاور کے بعد، لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھی رکی پونٹنگ اور اینڈی فلاور کے بعد خود کو بھارت کے اگلے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر کرلیا ہے۔ 

 پونٹنگ اور فلاور کے بعد، لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

جسٹن لینگر، جنہوں نے پہلے آسٹریلیا کی کوچنگ کی، نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ایک اور بین الاقوامی کوچنگ رول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "یہ ایک شاندار جاب ہوگی، لیکن میں نے خود کو اس دوڑ سے باہر کرلیا ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ ایک جامع کردار ہے، اور آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ چار سال تک یہ کرنے کے بعد، سچ پوچھیں تو یہ تھکا دینے والا ہے۔ 
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں اس پوزیشن پر غور کر سکتے ہیں، تو لینگر نے جواب دیا، "کبھی نہ کبھی نہ کہو۔ اور بھارت میں یہ کرنے کا دباؤ... میں کے ایل راہول سے بات کر رہا تھا اور انہوں نے کہا، 'آپ جانتے ہیں، اگر آپ کو آئی پی ایل ٹیم میں دباؤ اور سیاست لگتی ہے، تو اسے ہزار گنا بڑھائیں، وہ بھارت کی کوچنگ ہے۔ یہ ایک اچھا مشورہ تھا، میرے خیال میں۔" 
لینگرجو کہ اب 53 سال کے ہوچکے ہیں، نے 2022 میں آسٹریلیا کے ساتھ اپنی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا تھا، حالانکہ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی، ان کی قیادت کے انداز سے متعلق عدم اطمینان کی اطلاعات کے باوجود، اس سیزن میں، انہوں نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہیڈ کوچ کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ایک شاندار جاب ہوگی، لیکن فی الحال میرے لیے نہیں ہے۔"  
اس سے پہلے، اینڈی فلاور نے واضح کیا کہ ان کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پوزیشن کے لیے درخواست دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "میں نے درخواست نہیں دی۔ میں درخواست نہیں دوں گا۔ میں اس وقت فرںچائز گیم میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں۔" 
ان کا کہنا تھا کہ "یہ دلچسپ کام ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ کچھ شاندار آرگنائزیشنزکے ساتھ تعاون کر رہا ہوں، جس سے میں اس وقت مکمل طور پر لطف اندوز ہو رہا ہوں۔" 
اسی طرح، رکی پونٹنگ نے بھی بھارتی ہیڈ کوچ کی پوزیشن کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ پونٹنگ، جنہوں نے آئی پی ایل 2024 کے دوران دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ کی، نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اس امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اس موقع سے انکار کردیا، یہ حوالہ دیتے ہوئے کہ یہ ان کی موجودہ طرز زندگی سے مطابقت نہیں رکھتا اور اگر وہ بھارتی ٹیم کے ساتھ فل ٹائم کوچنگ رول لیتے ہیں تو وہ اپنی آئی پی ایل کی شمولیت جاری نہیں رکھ سکیں گے۔