سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ایک مرتبہ پھر بڑے بول بولنے لگے۔
بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے ’’بہت برتر‘‘ قرار دے دیا۔
اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کو روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے تاہم میرے نزدیک کرکٹ کے میدان میں اصل دشمنی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان سے بہت برتر ہے اور اس دشمنی میں اب کوئی توازن نہیں رہا کیونکہ یک طرفہ طور پر ہندوستانی ٹیم نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ فی الحال آپ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھیں تو بھارت بہت آگے نظر آتا ہے، میرے نزدیک اگر پاکستان، بھارت کو ہراتا ہے تو وہ ایک اَپ سیٹ ہوگا۔،،
گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔