ممبئی: بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج سوشل میڈیا میں آنے والے پل پل کے اتار چڑھائو سے ناخوش ہیں۔
بھارتی پیسر محمد سراج کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی دنیا اعتبار کے قابل نہیں وہاں شائقین ایک دن میں کسی کو آسمان پر چڑھا دیتے ہیں تو اگلے روز زمین پر کھینچ لاتے ہیں۔
مھمد سراج نے کہا کہ کسی کو سوشل میڈیا پر بْرابھلا کہنا بہت آسان ہے مگر وہ لوگ جو وہاں سرگرم ہیں بالکل نہیں جانتے کہ وہ جس کے بارے میں بات کررہے ہیں اس نے اپنے کیریئر کو بنانے میں کتنی جدوجہد کی ہے، اس طرح کی غیر ذمے دارانہ چیزیں تحریک کا خاتمہ کردیتی ہیں، میں خود ان کا سامنا کرچکا ہوں، ایک روز اچھی پرفارمنس پر مجھے بھارت کا مستقبل قرار دیا جاتا تو اگلے روز کہا جاتا کہ ٹیم چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردوں۔