نئی دہلی: ویراٹ کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں کسی ایک حریف کے خلاف زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ میں ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔
بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میں مجموعی طور پر 46 ویں جبکہ آئی لینڈرز کے خلاف اپنے کیریئر کی 10 ویں سنچری اسکور کی، اس سے قبل وہ اور سچن ٹنڈولکر 9، 9 سنچریاں بناکر ریکارڈ بورڈ پر برابر تھے۔
ٹنڈولکر نے آسٹریلیا جبکہ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف باہمی میچز میں 9، 9 سنچریاں بنارکھی تھیں، کوہلی کو ٹنڈولکر کے آل ٹائم 49 ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے مزید 4 بڑی اننگز درکار ہیں۔