news
English

ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین آفریدی، وسیم اکرم کے برابرپہنچ گئے

پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین آفریدی، وسیم اکرم کے برابرپہنچ گئے

قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 میں 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 
اگرچہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 میں مجموعی طور پر کارکردگی بے حد ناقص رہی ہے اور اس کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے تاہم پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے 18 وکٹیں لے کر سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کردیا، انھوں نے 1992 کے ایڈیشن میں 18 وکٹیں لی تھیں۔ 
پاکستان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس ہے، انھوں نے 2011 میں 8 میچز کھیل کر21کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔