news
English

ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کرنے پر الیکس ہیلز پر 21 دنوں کی پابندی

علاوہ ازیں ہیلز پر ای سی بی نے 17500 پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے

ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کرنے پر الیکس ہیلز پر 21 دنوں کی پابندی تصویر: رائٹرز

 لندن: انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز پر ممنوعہ ڈرگ استعمال کرنے پر21 دنوں کی پابندی عائد ہے۔

الیکس ہیلز کو گزشتہ ہفتے 15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا گیا تھا، حالیہ ہفتوں میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انگلش سلیکٹرز کو اسکواڈ کا اعلان کرتے وقت اس کا علم نہیں تھا، ہیلز کو ناٹنگھم شائر نے ون ڈے کپ سے باہر بٹھا دیا تھا تاہم وجوہات ظاہر نہیں کی تھیں۔

علاوہ ازیں ہیلز پر ای سی بی نے 17500 پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔