news
English

الیکس پیلز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کردی

جعلی خبریں پھیلانا بند کردیں، یہ خطرناک رویہ ہے، الیکس ہیلز کی ٹوئٹ

الیکس پیلز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کردی فوٹو: اے ایف پی

برطانوی کرکٹر الیکس پیلز نے کورونا وائرس مثبت آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انگلش کرکٹر الیکس ہیلس نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا بند کردیں، یہ خطرناک رویہ ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف تجزیہ کار رمیز راجا نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے برطانوی کرکٹر الیکس ہیلز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں اسی حوالے سے نجی ٹی وی کے اینکرپرسن نے الیکس ہیلز کی تصویر کے ہمراہ گلف نیوز کا لنک بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے 7 میچز کھیلنے والے الیکس ہیلز نے ٹوئٹ کے جواب میں رد عمل دیا کہ جعلی خبریں پھیلنا بند کریں، یہ خطرناک رویہ ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کنگز کے ایک غیرملکی کھلاڑی میں وائرس کے خدشات سامنے آے ہیں، یہ غیرملکی اب واپس جاچکا ہے، اس کرکٹر کا نام رازداری میں رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے الیکس ہیلز نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے 7 میچز کھیلے تاہم کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل چھوڑنے کی آفر پر وہ انگلینڈ واپس چلے گئے تھے تاہم آج الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کی اطلاعات پر پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کو اہم جواز قرار دیا گیا ہے۔

 

An update on my situation, stay safe everyone pic.twitter.com/8mDPOBGmI8

— Alex Hales (@AlexHales1) March 17, 2020