news
English

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اب تک کے اعلان کردہ اسکواڈز

ٹورنامنٹ کے لیے پلیئنگ اسکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی ہے۔ ٹیموں کے پاس 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کی گنجائش ہوتی ہے، اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اب تک کے اعلان کردہ اسکواڈز

آئی سی سی کا2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ، جس میں 20 ٹیمیں شامل ہیں، 1 جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والا ہے، جس میں ریاستہائے متحدہ اور ویسٹ انڈیز کے شاندار گرائونڈز میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کی تصدیق کرکے پیک کی قیادت کی۔ آئی سی سی کے قواعدوضوابط کے مطابق ایونٹ میں شامل ٹیموں کے پاس 25 مئی تک اپنے اسکواڈز میں تبدیلی کی گنجائش ہوتی ہے، اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوتی ہے۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی۔ ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرزپرمشتمل ہے۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

کینیڈا کا اسکواڈ: 
سعد بن ظفر، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریانخان پٹھان، شریاس موو۔ 
ریزرو: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار۔ 
نیپال کا مکمل اسکواڈ:
روہت پاوڈیل، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کشال بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ ایری پر مشتمل ہے۔ 

عمان کا اسکواڈ:
عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، خالد کیل، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ اور شکیل احمد پرمشتعمل ہے۔ 
ریزروکھلاڑیوں میں جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود اور جے اوڈیدرا شامل ہیں۔
یوگنڈا کا مکمل اسکواڈ:
برائن مسابا (کپتان)، سائمن سیسازی، راجر مکاسا، کاسموس کیویٹا، دنیش نکرانی، فریڈ اچلہم، کینیٹھ ویسوا، الپیش رمجانی، فرینک نسوبوگا،ہنری سینیونڈو،رابنسن اوبویا، ریاضت علی شاہ (نائب کپتان)، جمعہ میاجی، رونق پٹیل۔ 

ٹریولنگ ریزروز:
انوسنٹ امبیوازے، رونالڈ لتھیا۔ 

امریکا کا مکمل اسکواڈ:
ونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز(نائب کپتان)، اینڈریزگوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک، اسٹیون ٹیلراورشایان جہانگیر پر مشتمل ہے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل اور یاسر محمد شامل ہیں۔  
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ: 
روومین پاول (کپتان)، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، اکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ اورروماریو شیفرڈ شامل ہیں۔  
انگلینڈ کا اسکواڈ:
جوش بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔ 

بھارت کا اسکواڈ: 
روہت شرما، ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ)، سنجو سیمسن (وکٹ)، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔ 
ریزروز: شبھمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان۔
آسٹریلیا کا ورلڈکپ اسکواڈ:  
کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنراور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔
اسکاٹ لینڈ کا مکمل اسکواڈ:  
رچی بیرنگٹن (کپتان)، میتھیو کراس، بریڈ کری، کرس گریوز، اولی ہیئرز، جیک جارویس، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، برینڈن میک مولن، جارج منسی، سفیان شریف، کرس سول، چارلی ٹیئر، مارک واٹ اور بریڈ وہیل۔
افغانستان کا اسکواڈ:
راشد خان (کپتان) رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمر زئی، نجیب اللہ زردان، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک اور نور احمد بھی افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
 ریزروز کھلاڑیوں میں صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی، سلیم صافی شامل ہیں۔

پاکستان، پاپوانیوگنی، نمیبیا، سری لنکا، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی جانب سے ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پلیئنگ اسکواڈز کا اعلان نہیں کیا گیا۔