news
English

ایشیا کپ 2022 کے تمام اسکواڈز

ایشیا کپ 2022چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہے جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ایشیا کپ 2022 کے تمام اسکواڈز

ایشیا کپ میں شامل تمام اسکواڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ آیئے اس سال کے چھ ٹیموں کے اس شاندار ٹورنامنٹ کے تمام اسکواڈز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 ایشیا کپ چھ ٹیموں کا ایک شاندار ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں منعقد ہورہا ہے۔

اس سال کے ٹورنامنٹ میں شامل تمام اسکواڈ درج ذیل ہیں۔

گروپ اے:

بھارت: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جدیجا، آر اشون، یوزویندر چاہل، روی بشنوئی، بھونیشورکمار، ارشدیپ سنگھ، اویش خان۔

اسٹینڈ بائی: شریاس آئیر، اکسر پٹیل، دیپک چاہر۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر۔

ہانگ کانگ: نزاکت خان (کپتان)، کنچت شاہ، ذیشان علی، ہارون ارشد، بابر حیات، آفتاب حسین، عتیق اقبال، اعزاز خان، احسان خان، اسکاٹ میک کینی (وکٹ کیپر)، غضنفر محمد، یاسم مرتضیٰ، دھننجے راؤ، واجد شاہ ، آیوش شکلا، آہان ترویدی، محمد وحید۔

گروپ بی:

افغانستان: محمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، عظمت اللہ عمرزئی، فرید احمد ملک، فضل الحق فاروقی، حشمت اللہ شاہدی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، نوین الحق، نور احمد، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، سمیع اللہ شنواری۔

اسٹینڈ بائی: نجات مسعود، قیس احمد، شرف الدین اشرف۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن(کپتان) انعام الحق، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، صابر رحمٰن، مہدی حسن میراز، عبادت حسین، پرویز حسین ایمون، نورالحسن سوہن، تسکین احمد۔

سری لنکا: داسن شاناکا(کپتان)، دانوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، کسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، اشین بندارا، دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا، مہیش تھیکشانا، جیفری وینڈرسے، پراوین جیاویکرما، چمیکا کروناراتنے، دلشان مادھوشنکا، متھیشا پتھیرانا، نوانیدو فرنینڈو، دشمنتھا چمیرا، دنیش چندیمل۔