news
English

اللہ تعالیٰ شعیب ملک کواسی شریک حیات کےساتھ خوش رکھے، شاہدآفریدی

شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کی کپتانی کی ذمہ داری ٹھیک سے نبھانی ہوگی تاکہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں کی جاسکیں،سابق کپتان

اللہ تعالیٰ شعیب ملک کواسی شریک حیات کےساتھ خوش رکھے، شاہدآفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ساتھی کرکٹر شعیب ملک کو ان کی دوسری شادی کی مبارکباد دی ہے۔ 
مانچسٹر میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’شعیب ملک کو بہت بہت مبارک، اللہ تعالیٰ اس کو اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘‘۔ 
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کو ٹی20 کی کپتانی کی ذمہ داری ٹھیک سے نبھانی ہوگی تاکہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں کی جاسکیں۔ 
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی سے متعلق اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی ہے۔ 
دوسری شادی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی تصدیق بھی کی گئی ہے، ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے پاکستانی کرکٹر سے خلع لی ہے جبکہ اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے پہلے شوہر گلوکارعمیر جسوال سے خلع لی تھی۔