ڈاکٹرز نے پانچ ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ویمن کرکٹر
آسٹریلوی ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی، کتے کے کاٹنے کے باعث ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آسٹریلوی ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی نے مداحوں کو بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے باعث ان کا ہاتھ متاثر ہوا ہے اور ایک انگلی بری طرح زخمی ہوئی ہے، جس کا آپریشن کیا گیا ہے اور وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
ایلیسا ہیلی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انہیں پانچ ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سڈنی سکسرز کیلئے ویمن بگ بیش لیگ کھیلنا چاہتی تھی تاہم اب میرا فوکس جلد فٹ ہونے پر ہے، اس دوران میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ویمن ٹیم کو 21 دسمبر سے بھارت کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ہے تاہم وہ میچ میں شرکت کے حوالے سے بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔