news
English

امریکی پریمئیر لیگ: امپائرز اورمنتظمین کے درمیان نیا تنازع

امپائرز نے میچز میں فرائض نبھانے سے صاف انکار کردیا، رپورٹس

امریکی پریمئیر لیگ: امپائرز اورمنتظمین کے درمیان نیا تنازع

امریکن پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں منتظمین اور امپائرز کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ 
لیگ کے منتظمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک امپائرز نے دھمکی دی ہے کہ ’’جب تک فیس (رقم) بڑھائی نہیں جاتی وہ امپائرنگ کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے‘‘۔ 
رپورٹس کے مطابق منتظمین نے انکشاف کیا کہ انہیں عہدیداروں کی جانب سے بلیک میل بھی جارہا ہے۔ 
امریکن پریمیئر لیگ کے منتظمین نے امپائرز کو ڈائون پیمنٹ کے طور پر 30 ہزار ڈالر کی خطیر رقم ادا کی تھی تاہم اس کے باوجود امپائرز نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں میدان میں اترنے سے انکار کردیا۔ 
 لیگ کے منتظمین نے آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینی خان، وجیا اور برائن اوونز نامی امپائرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ مینجمنٹ کو بلیک میل نہیں کرسکتے اور انہیں گیمز کی میزبانی کرنے کی ضرورت ہے۔،، 
دوسری جانب امپائرز نے منتظمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں کوئی رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ پولیس بلوا کر ہمیں ان کے حوالے کردیا گیا‘‘۔ 
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شریک امپائر وجے پرکاش ملیلا نے کہا کہ ہمارے پاس لیگ چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا، ہم نے اپنی انتظامیہ سے اجرت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ہمیں پولیس کے حوالے کردیا۔،،