کراچی کنگز حالیہ میچوں میں مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹیم میں مایوسی بڑھ رہی ہے، عامر کا غصہ واضح طور پر گروپ کے اندر تناؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
کراچی کنگز کے پیسر محمدعامر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں آپے سے باہر ہوتا دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں محمدعامرکو مس فیلڈنگ کے باعث ساتھی کھلاڑی پر چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ واقعہ میچ کے ایک کشیدہ لمحے کے دوران پیش آیا جس میں محمد عامر کو واضح طور پر طیب طاہر کی مس فیلڈنگ پر مایوسی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف حالیہ میچ کے دوران ایک گرما گرم لمحے میں کراچی کنگز کے تیز گیند باز محمد عامر اپنے حواس کھو بیٹھے اور اپنے ایک ساتھی کھلاڑی پر بری طرح چیخ پڑے۔
یہ غصہ اس وقت ظاہر ہوا جب ٹیم اپنے تازہ ترین میچ میں کم اسکور پر مبنی ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، جس سے گیند بازوں کو ایک اور شکست سامنے دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی۔
کراچی کنگز حالیہ میچوں میں مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹیم میں مایوسی بڑھ رہی ہے، عامر کا غصہ واضح طور پر گروپ کے اندر تناؤ کو ظاہر کرتا ہے۔
پی ایس ایل 8 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور بلے باز واضح طور پر نسیم شاہ اور ایمل خان کی زبردست تیز رفتار گیندوں سے دباؤ میں نظر آئے۔
کراچی کنگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ ایڈم روسنگٹن نے 45 گیندوں پرشاندار 69 رنز بنائے جس میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان عماد وسیم نے بھی عامر یامین کے ساتھ مل کر ایک اہم اننگز کھیل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری اوور میں ہدف حاـصل کرلیا۔ مارٹن گپٹل نے 56 گیندوں پر 86 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔