news
English

’’سرفرازاور عماد کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی‘‘  

زمان خان اور ابرار احمد کو ریزرو کھلاڑیوں کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا، سابق فاسٹ بولر

’’سرفرازاور عماد کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی‘‘  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت میں آج سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 میں قومی اسکواڈمیں 5 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی نشاندہی کردی۔ 
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی جبکہ زمان خان اور ابرار احمد کو ریزرو کھلاڑیوں کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کنڈیشنز میں ابرار احمد پاکستان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتے تھے جبکہ زمان خان میچ کے اختتامی اوورز میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہیں اور انہوں نے یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکے دکھایا ہے۔ 
قبل ازیں محمد عامر نے ورلڈکپ کیلئے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کو مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔ 
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو (کل) نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔