news
English

فاسٹ بولر محمد عامر کا رضوان پر نام لیے بغیر طنز

بھائی جان آپ نے چار سال مزے کیے ہیں، اب اگر یہ نئے نوجوان چار میچوں میں ناکام رہے ہیں تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، محمدعامر

فاسٹ بولر محمد عامر کا رضوان پر نام لیے بغیر طنز

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بالواسطہ طور پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پر تنقید کی ہے، وکٹ کیپر بلے باز کے یہ کہنے کے بعد کہ بابر اعظم کے ساتھ ان کی اوپننگ جوڑی ٹوٹنے سے قومی ٹیم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، محمد عامر نے ان پر نام لیے بغیر طنز کے نشتر چلائے۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھےٹی 20 میچ میں شکست کے بعد، رضوان نے کہاتھا کہ، "آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔ اوپننگ جوڑی کے حوالے سے ہم نے انتظامیہ، کپتان اور حفیظ بھائی سے بات کی ہے اور میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ بابر بھائی کا دل بڑا ہے۔ ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ اوپننگ جوی توڑنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ جو بھی کوشش کرنا چاہتے ہیں، انہیں تجربہ کرنا چاہیے۔،،
محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا میچ ہارنے کے بعد پوسٹ میچ کانفرنس میں کہا تھا کہ "جب آپ چیزوں کو توڑتے ہیں تو ظاہر ہے کچھ فرق تو پڑتا ہے، پاکستانی عوام ایک چیز کو دیکھتے ہیں جو اچھا چل رہا تھا، لیکن انتظامیہ تجربہ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔" 
اس پر پانے ردِ عمل کا اظہا رکرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے رضوان کے بارے میں ایک لطیف طنز سے کام لیا، اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں، عامر نے واضح طور پر رضوان کا نام لئے بغیر، اپنے اردو میں لکھے گئے پیغام میں اسے مخاطب کرنے کے لیے 'بھائی جان' کی اصطلاح استعمال کی۔
عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بھائی جان آپ نے چار سال مزے کیے ہیں، اگر اب کچھ نوجوان چار میچوں میں ناکام رہے تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ جب آپ نئی چیزوں کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ کو انہیں وقت دینا ہوگا۔ یہ اتنا آسان ہے، اسے مشکل بنانے کی ضرورت نہیں۔،،

محمد عامر نے مشورہ دیا کہ رضوان نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو مستحکم کرنے کے لیے صرف چار گیمز سے زیادہ وقت دیں۔
محمد عامر نے نئی حکمت عملیوں کو آزماتے وقت صبر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 
بھائی جان نے خودتو 4 سال مزے کیے ہیں مگر ان نئے بچوں کی 4 میچوں میں ناکامی سے انہیں کچھ تکلیف ہورہی ہے، جب مختلف چیزیں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کو ٹائم دینا پڑتا ہے، یہ بڑی سادہ اور سیدھی سی بات ہے۔،،