news
English

عامرکی طوفانی بولنگ، دی 100کے افتتاحی میچ میں برمنگھم فینکس کوشکست

دی ہنڈریڈ مینز 2024 کے افتتاحی میچ میں عامر کی تیز رفتار بولنگ کے جادو نے ناقابل تسخیر اوول انونسیبلزکو فتح سے ہمکنار کرایا۔

عامرکی طوفانی بولنگ، دی 100کے افتتاحی میچ میں برمنگھم فینکس کوشکست

انگلینڈ میں جاری دی ہنڈرڈ مینز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اوول انونسیبلز نے برمنگھم فینکس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
محمد عامر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گیندوں کے اسپیل میں ڈین موسلی اور کپتان معین علی کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ 
اوول میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں اوول انونسیبلز نے 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 31 گیندوں قبل ہی حاصل کیا۔ 
انونسیبلزکی جانب سے کپتان سیم بلنگز ناٹ آؤٹ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ ٹوانڈا مُوئیے 23 اور ول جیکس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
 
برمنگھم فینکس کی جانب سے دونوں وکٹیں ٹم ساؤتھی نے حاصل کیں۔ 
اس سے قبل برمنگھم فینکس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ کرتے ہوئے فینکس کی پوری ٹیم 81 گیندوں پر 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
برمنگھم فینکس کی جانب سے رشی پٹیل 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بینی ہوویل 24، جیکب بیتھیل 22، شان ایبٹ 4، اینیورن ڈونلڈ 1، ڈین موسلے1، معین علی1، ٹام ہیم 1، لیام لِیونگسٹون 0 اور ایڈم ملن بھی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
ٹِم ساؤتھی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
اوول انونسیبلز کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 20 گیندوں پر 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 15 گیندوں پر 7 رنز دے کر 2 قیمتی وکٹیں حاصل کیں جبکہ ول جیکس نے 10 گیندوں پر 8 رنز دے کر 2 کھلاڑیون کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ثاقب محمود نے 15 گیندوں پر 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ نیتھن سوٹرنے 16 گیندوں پر 21 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔