news
English

امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ میچز دیکھیں گے

امیتابھ بچن کی ورلڈ کپ میچز کے گولڈ ٹکٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ میچز دیکھیں گے

بالی ووڈ کے شہنشاہ اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ورلڈ کپ کے میچز گولڈن ٹکٹ پر دیکھیں گے۔ 
ون ڈے کرکٹ کا سبس ے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی پرجوش ہیں۔ 
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔ 
جے شاہ نے امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ 
میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔