news
English

کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، میتھیوزپریس کانفرنس کے دوران چراغ پا

اگر آپ عزت نہیں کرسکتے تو جواب میں عزت کی توقع بھی نہ رکھیں، میتھیوز نے بنگال ٹائیگرز کو سخت جواب دے دیا۔

کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، میتھیوزپریس کانفرنس کے دوران چراغ پا

بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ ایک بار پھر تاریخ رقم کرگیا۔ 
گزشتہ روز تنازع اس وقت ہوا جب سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے 2 منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے آؤٹ کی اپیل کردی۔ 

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر واپس میدان سے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے جوکرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ بن گیا۔ 
وکٹ گنوانے کے بعد بولنگ کے وقت اینجلو میتھیوزبنگلہ دیشی کپتان کو آئوٹ کیا تو ٹائم آئوٹ کا اشارہ بھی کیا۔ 
میچ کے بعد پریس کانفرس میں میتھیوز نے بنگلہ دیشی کپتان سمیت کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر میں کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، یہ ایک شرمناک حرکت تھی۔ آپ ان لوگوں کی عزت کرنا چاہتے ہیں جو ہماری عزت کرتے ہیں، ہم سب اس خوبصورت کھیل کے سفیر ہیں، اگر آپ عزت نہیں کرتے تو جواب میں عزت کی توقع بھی نہ رکھیں۔،،  
اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی حفاظت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو کیا مجھے بغیر ہیلمٹ کے کھیلنا چاہیے تھا؟ 
تھرڈ امپائر چیک کرسکتے تھے میں وہاں 5 سکینڈ پہلے موجود تھا لیکن ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بیٹنگ کرنے سے رک گیا، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں موجود ہیں۔،،  
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اگر میں کریز پر موجود ہوتا تو میچ جیت جاتے، ہمیں کامن سینس کی ضرورت ہے، یہ دماغی خرابی ہے۔ امپائرز کو چیک کرنا چاہیے تھا کہ میں نے کھینج کر اسٹریپ توڑا یا ٹوٹ گیا، بدقسمتی سے یہ اگر بنگلہ دیش کے ساتھ ہوتا؟ مجھے نہیں لگتا کوئی ٹیم جان بوجھ کر ایسا کرے گی۔،، 
واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔