news
English

زمبابوے کا ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار

زمبابوے کے دو کھلاڑی سکندر رضا اور بلیسنگ مزربانی پہلے ہی پی ایس ایل 9 میں دو الگ فرنچائز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ 

زمبابوے کا ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار

زمبابوین کرکٹر رچرڈ نگاراوا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن نائن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ زمبابوے کے دو کھلاڑی سکندر رضا اور بلیسنگ مزربانی پہلے ہی پی ایس ایل 9 میں دو الگ فرنچائز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق زمابوے کے کرکٹر نگاراوا پاکستان سپرلیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں وہ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں اولی سٹون کی جگہ لیں گے۔ اسٹون گزشتہ ماہ کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئے تھے۔ 
رچرڈنگاراوا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تیسرے زمبابوے کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے بلیسنگ مزربانی پہلے ہی پی ایس ایل 9 کا حصہ ہیں۔ 
غور طلب بات یہ ہے کہ رچرڈ نگاراوا حال ہی میں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پیس ایس ایل میں شامل ہو رہے ہیں۔ 
بی پی ایل میں سلہٹ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے، نگاراوا نے صرف چھ اننگز میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے بہترین اعداد و شمار چار اوورز میں 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ہیں۔ 
پی ایس ایل 9 میں شامل ہونے سے پہلے، نگاراوا پہلے ہی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) اور لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔