news
English

انوشکا اوراتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس، ہربھجن سنگھ تنقید کی زدمیں آگئے  

سوچ رہا ہوں کہ یہ بات کرکٹ کی ہو رہی ہوگی یا پھر فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو میں جانتا نہیں کہ ان میں کتنی سمجھ ہوگی‘‘۔

انوشکا اوراتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس، ہربھجن سنگھ تنقید کی زدمیں آگئے  

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں کمنٹری کے دوران بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس پر تنقید کی زد میں آگئے۔ 
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کمنٹری کے دوران اُس وقت غیر متوقع موڑ آگیا جب ہربھجن سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی سے متعلق اپنے تبصرے سے تنازع کھڑا کردیا۔ 
میچ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹھی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گفتگو کررہی تھیں کہ کمنٹری باکس میں موجود ہر بھجن سنگھ نے کرکٹ کے بارے میں ان کی سمجھ بوجھ پر سوال اٹھادیا۔ 
ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ ’’میں سوچ رہا ہوں کہ یہ بات کرکٹ کی ہو رہی ہوگی یا پھر فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو میں جانتا نہیں کہ ان میں کتنی سمجھ ہوگی‘‘۔ 
ہربھجن سنگھ کے ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ہربھجن کے تبصروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہربھجن کے ریمارکس کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا۔