news
English

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش  

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش  

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس سے اسٹار جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر یہ اعلان لگاتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔ 
کرکٹر کے مطابق انہوں نے بچے کا نام ’اکے‘ رکھا ہے اور یہ ان کی پہلی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد کا مبارک لمحہ ہے
ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں اور انہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔ 
یاد رہے کہ بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔