news
English

ساتھی کھلاڑی نے بکیز سے مہنگی گاڑی اورلاکھوں روپے وصول کیے، عاقب

عاقب جاوید نے ایک بار پھرمیچ فکسنگ کا قصہ چھیڑدیا

ساتھی کھلاڑی نے بکیز سے مہنگی گاڑی اورلاکھوں روپے وصول کیے، عاقب فوٹو: اے ایف پی

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایک ساتھی کھلاڑی نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کیے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عاقب نے کہا کہ میچ فکسنگ کی پیشکش سابق کرکٹر سلیم پرویز کے ذریعے کی گئی تھی، انکار کرنے پر مجھے کیریئر ختم کر دینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، ایک کرکٹر نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فکسنگ کرنے والوں کا ساتھ نہ دینے اور مخالفت میں اٹھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میرا کیریئر مختصر ہو گیا،اس بات کا مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں نے غلط کو غلط کہنے کی جرات کی تھی۔