news
English

ہائی پرفارمنس کوچ نے احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشاف کردیا  

کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے پلئیرز بہتر کھیلتے دکھائی دیں گے، یاسر عرفات

ہائی پرفارمنس کوچ نے احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشاف کردیا  

قومی ٹی20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات نے احمد شہزاد کے دورہ نیوزی لینڈ میں کھیلنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ 
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ٹی20 ٹریننگ کیمپ کے آخری روز یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے انکا برا وقت چل رہا تھا تاہم وہ اب اچھے ردھم میں ہیں، احمد پرفارم کررہا ہے اس کو موقع ضرور ملے گا۔،،
نہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کا لڑکوں کو بہت فائدہ ہوگا آج سیکھی جانے والی چیزیں کل بھی کام آئیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک رہنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہاں شارٹ ٹرم معاہدے پر آیا ہوں، کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کرکے کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، کیویز کے خلاف سیریز میں ہمارے پلئیرز بہتر کھیلتے دکھائی دیں گے۔  
بابراعظم اور رضوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹرز سے ملاقات نہیں ہوئی تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر سب سے ملاقات کریں گے اور تبادلہ خیال ہوگا۔ 
ٹی20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات نے فیلڈنگ کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اگر پاکستان کی طرف سے زیادہ عرصے تک کھیلنا ہے تو انہیں بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی فوکس کرنا ہوگا۔ 
ریکارڈ ٹی20 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے ای سی بی لیول فور کوچ کا موقف تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر ایک خطرناک حریف ہے مگر پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن زبردست ہے، میرے خیال میں یہ ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے۔،،