news
English

پاکستان کے دھتکارے ہوئے مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نوکری مل گئی

کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، مکی آرتھر

پاکستان کے دھتکارے ہوئے مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نوکری مل گئی PHOTO: AFP

 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔ 

مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل اسٹیج کی کوچنگ کریں گے، اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر اسٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔