news
English

مکی آرتھر کی نیدرلینڈز کے ساتھ میچ کے لیے شاداب کی حمایت

ٹیم ڈائریکٹر نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کی طاقت اجاگر کرتے ہوئے اسے دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔

مکی آرتھر کی نیدرلینڈز کے ساتھ میچ کے لیے شاداب کی حمایت

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر مکی نے نیدرلینڈز کے ساتھ میچ کے لیے شاداب خان کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہوچکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کی طاقت کو اجاگرکرتے ہوئے اسے دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔ 
حیدرآباد، دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ کیلئے فائنل الیون تیار ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ فارم آتی جاتی رہتی ہے لیکن لڑکوں کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں، امید ہے کہ یہی پلیئرز دوبارہ فارم میں آجاٸیں گے۔ 
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد ہی نہیں گھومتی بلکہ ہمارے پاس امام الحق سمیت بہت سے باصلاحیت بلے باز ہیں، سعود شکیل اور فخر زمان بھی بہترین بیٹرز ہیں۔ 
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شاداب خان بہترین آل راؤنڈر ہے، مجھے شاداب کے حوالے سے کوئی فکر نہیں وہ اپنی فارم میں جلد واپس آجائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، بھارتی ٹیم اگرچہ اچھی ہے مگر ہماری ٹیم بھی تیار ہے، امید ہے کہ ہم بھارت کے میچ سے پہلے 2 میچز جیتیں گے۔ 
ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ پاک بھارت سیاسی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، بھارت سے تعلق رکھنے والے فینز بابراعظم، رضوان اور شاہین کو زیادہ نہیں دیکھ پاتے مگر اب پاکستانی ٹیم کے بھارت میں ہونے سے شائقین بہت زیادہ خوش ہیں، آپ نے دیکھا کہ بھارتی فینز پاکستانی ٹیم کا کس طرح سے استقبال کررہے ہیں۔