news
English

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی کرادی

چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چھٹی کرادی فوٹو: اے ایف پی

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے، چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔

چیئرمین ہی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیےنئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،بورڈ  قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی اکثریت قومی ٹیم کے لیے ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے حق میں ہے،  معاون سٹاف میں غیرملکی شامل ہو سکتے ہیں۔