news

آسٹریلوی کھلاڑی کی بہترین فیلڈنگ نے سب کو حیران کردیا

دنیائے کرکٹ میں بہترین فیلڈنگ کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا ٹیم کے کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل میچ میں سب کو حیران کردیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کی بہترین فیلڈنگ نے سب کو حیران کردیا

ایڈیلیڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں آشٹن آگر کی شاندار فیلڈنگ کی گراؤنڈ اور ٹی وی پر دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملاندا 45 ویں اوور میں چھکا مارنے کی کوشش کرتے ہیں جسے ابتدائی طور پر فیلڈرز اور بیٹرز چھکا ہی تصور کرتے ہیں لیکن باؤنڈری لائن پر کھڑے آشٹن آگر بہت ہی ممکن اس چھکے کو ناممکن بنادیتے ہیں۔

میچ میں کمنٹری کرنے والے بھی ری پلے میں دیکھنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی کی خوب تعریف کرتے ہیں۔

گراؤنڈ میں موجود شائقین نے بھی آشٹن آگر کی فیلڈنگ پر حیرانی اور رنز بچانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔