news
English

بھارتی کرکٹر بھی جاوید میانداد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے   

روی ایشون نے سابق پاکستانی کرکٹر کو اسپن کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

بھارتی کرکٹر بھی جاوید میانداد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے   

بھارتی کرکٹر روی ایشون بھی سابق لیجنڈری پاکستانی اسٹار بیٹسمین جاوید میانداد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک صارف نے روی ایشون کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید میانداد اسپن کھیلنے کے ماہر تھے، آج کے بلے بازوں میں انکی آدھی مہارت بھی نہیں ہے۔ 
جس پر بھارتی آف اسپنر روی ایشون نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ میں آپ کے نقطہ نظر سے بالکل متفق ہوں، وہ ایک شاندار کرکٹر تھے تاہم اس دور میں اس چیز (اسپن) کے لیے جو بات مشکل کا سبب بنتی ہے وہ (ڈی آر ایس) ہے لیکن میں سمجھتا ہوں وہ ایک بلے باز کے طور پر بولر کے خلاف یہ جنگ جیت جاتے۔،، 
 
واضح رہے کہ جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں میں شاندار ریکارڈ رہا ہے، انہوں نے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 35 مقابلے کھیلے جس میں 1 ہزار 175 رنز بنائے۔ عظیم کرکٹر کی اوسط بھارت کیخلاف 51.08 رہی جبکہ اسٹرائیک ریٹ 72.44 کا تھا، جس میں 6 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل تھیں۔